کب تک اپنے وزرا اعظم کو ہٹانے کا کھیل تماشہ چلے گا، لطیف کھوسہ

لطیف کھوسہ(latif khosa)

لطیف کھوسہ کے گھر کے باہرپولیس پہنچ گئی


سابق گورنر و رہنما سابق رہنما پاکستان پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی وجہ بیان کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ میں سب کو  پاکستان کیلئے محبت امن اور بھائی چارے سمیت نفرتوں کو ختم کرنے کی دعوت دیتا ہوں، امید ہے کہ نفرتوں کی سیاست ختم ہوگی، ہم نے جس سے بھی دوستی کی اسے ہمیشہ بخوبی نبھایا ہے۔

توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل ، لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی درخواست پر کل سماعت ہو گی

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو مقتدر کرنا آئین کی ابتدا ہے، آئین پاکستان میں ہر چیز کا حل موجود ہے، جب جب آئین سے انحراف ہوا تو ریاست کو نقصان پہنچا ہے،پاکستان گولیوں اور جنگوں سے نہیں بلکہ جمہور سے بنا۔

میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خواہش پر تحریک انصاف میں شامل ہوا ہوں اور میں نے یہ فیصلہ اپنے ملک اور جمہوریت کے مفاد میں کیا ہے،  سچ کی آواز شدت سے بلند کرنے کیلئے پی ٹی آئی میں شامل ہوا۔

توشہ خانہ کیس ، عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

انکا کہنا تھا کہ کب تک اپنے وزرا اعظم کو ہٹانے کا کھیل تماشہ چلے گا، کسی کو آئینی اور کسی کو جسمانی طور پر مارا گیا، آج پھر ہم عدالتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں،اور ہمیں یقین ہے کہ عدلیہ برابر کا انصاف کرے گی۔


متعلقہ خبریں