پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد نہ کریں ، آصف زرداری کی پارٹی رہنمائوں کو ہدایت

صدر زرداری (president zardari)

بلاول کےعلاوہ پیپلز پارٹی سے وزیر اعظم کا امیدوار اور کون ہو سکتا ہے؟ آصف زرداری نے بتا دیا


سابق صدر آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کو پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

 گورنر ہاؤس میں  آصف زرداری کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر نے پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کی۔

ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے ، ہم پوری طرح تیار ہیں ، آصف زرداری

آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ دیگر جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی، ملاقات میں انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق بات بھی ہوئی۔

واضح رہے کہ آصف زرداری سے خیبر پختونخوا کے گورنر غلام علی نے ملاقات کی تھی۔ جس میں پیپلز پارٹی وفد اور جے یو آئی (ف) کے رہنما بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں