پنجاب میں صرف چودھری شجاعت سے انتخابی اتحاد ہو گا، جاوید لطیف

javed latif

شیخوپورہ: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں صرف چودھری شجاعت سے انتخابی اتحاد ہو گا۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے شیخوپورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں تاخیر سے ریاست اور مسلم لیگ ن کا ہی نقصان ہو گا جبکہ انتخابات سے ہی ملک کی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ مسلم لیگ ن دیگر صوبوں میں کسی سے بھی اتحاد کر سکتی ہے لیکن پنجاب میں چودھری شجاعت کے سوا کسی سے انتخابی اتحاد نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی عائد

جاوید لطیف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عام انتخابات کے حوالے سے بروقت فیصلہ دے کر قوم اور ملک کو بچا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نظریہ کمزور ہو جائے تو ملک قائم نہیں رہتا جبکہ دہشتگردی سرحد پار سے ہو یا ریاست کے اندر سے ہو دونوں ہی جرم ہیں۔


متعلقہ خبریں