رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

Ramzan

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی


پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ جمادی الثانی کے آغاز کے بعد رمضان المبارک کی آمد کا انتظار بھی بڑھ گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی، پی سی بی اور آئی سی سی میں معاہدے پر دستخط

تفصیلات کے مطابق معروف غیر ملکی ماہر فلکیات نے رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بھی بتا دی ہے۔

امارات فلکیاتی سوسائٹی کی ڈائریکٹر ابراہیم الجروان نے حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا کہ فلکیاتی حساب سے ظاہر ہوتا ہے اس بار رمضان المبارک مارچ 2024ء کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کے بعد چائے کی پتی بھی سستی کردی گئی

عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کی توقع ہے، تاہم سرکاری تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے اور یہ سرکاری اسلامی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں جمادی الثانی 1445 کا چاند نظر آ گیا ہے، یکم جمادی الثانی 1445 ہجری  15 دسمبر بروز جمعہ کو ہو گی۔

وزارت مذہبی امور سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد، پشاور، ملتان، اور دیگر علاقوں میں جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ، قومی ٹیم کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی

اس ضمن میں ہونے والے اجلاس میں ڈی جی وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خالد، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مدینہ المنورہ سے شریک ہوئے اور دعا کروائی۔

 


متعلقہ خبریں