سابق کرکٹر بابر نعیم کی زندگی کو خطرات لاحق، برطانیہ سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ


سابق قومی کرکٹر بابر نعیم کی زندگی کو شدید خطرات کا سامنا، ملک واپسی پر جان سے مارنے کی دھمکیوں پر برطانیہ سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریجن کیلئے162فرسٹ کلاس کرکٹ میچز کھیلنے والے سابق کپتان بابر نعیم گزشتہ سال جان سے مارنے کی کوشش میں زخمی ہونے کے بعد برطانیہ میں مقیم ہیں۔

پی ایس ایل 9 ڈرافٹنگ: عامر کوئٹہ، فخر زمان لاہور کا حصہ بن گئے

اور راولپنڈی کی سول عدالت سمیت ہائی کورٹ میں انہوں نے کیسز بھی کروا رکھے ہیں جن میں قبضہ مافیا سے انکی جائیداد واگزار کروانے کی استدعا کی گی ہے۔

دوسری جانب عدالتی احکامات کے باوجود بابر نعیم کی راولپنڈی کے نواحی علاقے گورکھ پورمیں اراضی پر قابض مافیا نے تاحال قبضہ کر رکھا ہے۔

جبکہ بابر نعیم کو دوبارہ وطن واپس آنے پر جان سے ہاتھ دھونے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں جس پر بابر نعیم نے اپنی جان کو درپیش خطرات کے باعث برطانیہ میں ہی سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کیاہے اور اس حوالے سے وہ برطانیہ میں سکونت کیلئے جلد کیس بھی دائر کرینگے۔

شادی کب کر رہے ہیں؟ صحافی کے سوال پر بلاول بھٹوکا دلچسپ جواب

واضح رہے کہ بابر نعیم پاکستان اے، پاکستان انڈر19، پی سی بلیوز، پی سی بی پیٹرنزالیون، پنجاب اور فیڈرل ایریا کیساتھ ساتھ گزشتہ پندرہ سال سے انگلینڈ میں لیگ کرکٹ کی نماندگی کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں