موٹرسائیکلز کی فروخت میں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں کمی ریکارڈ

motercycles

مختلف کمپنیوں کے موٹر سائیکلز سے متعلق اہم خبر آگئی


ملک میں موٹرسائیکلز کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی

پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ہونڈاموٹرسائیکلز کے 398303 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 437708 یونٹس کے مقابلہ میں 9 فیصدکم ہے۔

سوزوکی موٹرسائیکلز کے 6023 یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 17450 یونٹس کے مقابلہ میں 65.48 فیصدکم ہے۔

شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان مقرر

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں یاماہا کے 3896 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یاماہا کے 5796 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

جولائی سے نومبرتک کی مدت میں روڈپرنس کے 6974 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں روڈ پرنس کے 14540 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

انڈر19 ایشیا کپ ،پاکستان نے افغانستان کو بھی پچھاڑ دیا

مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں یونائیٹد کے 36807 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 40504 یونٹس کے مقابلہ میں 9.12 فیصدکم ہے۔


متعلقہ خبریں