بلوچستان: خضدار اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake

بلوچستان کے شہر خضدار اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔

لوئر دیر اور گرد و نواح میں 4.9 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہوئے شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے ہی لوئر دیر، مینگورہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر بتایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں