آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان، سرفراز ان رضوان آؤٹ

آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان، سرفراز ان رضوان آؤٹ

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا، دو قومی کرکٹر پرتھ ٹیسٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

قومی ٹیم نے ‘بینوڈ قادر سیریز’ کیلئے 11 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا، شان مسعود کپتان اور سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے۔ قومی ٹیم کی طرف سے فاسٹ باولر عامر جمال اور خرم شہزاد ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

عثمان خواجہ کی فلسطین سے اظہار یکجہتی، کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی قوانین یاد دلا دیے

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں امام الحق، عبداللہ شفیق، بابراعظم اور سعود شکیل شامل ہیں۔ سلمان آغا، فہیم اشرف، شاہین آفریدی کو بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے بھی اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کیا تھا۔ کینگروز کی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، نیتھن لائن، جوش ہیزل ووڈ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں