ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کی پیش گوئی

Weather

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کردی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد ،خشک جبکہ مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔

جبکہ اس دوران پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ ،دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

امریکہ، رواں موسم میں فلو سے 1600 سے زائد افراد ہلاک

رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود ہرنے کے علاوہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گاتاہم مغربی بلوچستان میں بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں بھی صبح اور رات کے اوقات میں سموگ ، دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

چین کا پاکستان کو آسمانی بجلی گرنے کی پیشگی اطلاع دینے والے موسمیاتی ڈیٹیکٹرز کا تحفہ

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

لہہ منفی 8،سکردو منفی 6،گوپس، قلات، کالام منفی 5، گلگت منفی 4اور دیر میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں