15دسمبر کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے،چیف میٹرولوجسٹ

بارش

خشک سردی ختم ،بارشوں کیلئے ہو جائیں تیار ڈی جی محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی


چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 15دسمبر کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

نگران وزیراعظم نے نئے ویزا نظام کا افتتاح کر دیا

تفصیلات کے مطابق سردار سرفراز نے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 15سے17دسمبر جاری رہے گا۔

15سے 17 دسمبر کے درمیان ہونے والی بارش سے سردی زیادہ ہوگی۔شمال کی طرف ابھی کسی بارش کاامکان نہیں ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ لانچ کر دی گئی

خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبرپختونخوا اورآزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔

پنجاب، خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں،بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد کےمختلف علاقوں میں تیز ہوائیں اور بوندا باندی کا امکان ہے،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں تیز ہوائیں اور بوندا باندی متوقع ہے۔

گمشدہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے اب کسی دستاویزات کی ضرورت نہیں ، نادرا

آزادکشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں