گمشدہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے اب کسی دستاویزات کی ضرورت نہیں ، نادرا

نادرا

نادرا نے کہا ہے کہ گمشدہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے اب کسی دستاویزات کی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شہری نادرا سینٹر جاکر گمشدہ شناختی کارڈ کی جگہ نیا بنواسکتے ہیں۔

واٹس ایپ میں 3 نئے فیچرز متعارف

شہری اپنے تحفظ کے پیش نظر پولیس رپورٹ ضرور بنوائیں،شہریو ں کی سہولت یقینی بنانے کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایب دستیاب ہے۔

دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے پٹرولنگ پوسٹ، خدمت مراکز کے ساتھ ساتھ پولیس سٹیشنز، آن لائن اور ایپ کے ذریعے شہریوں کو لرنگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

ایف آئی اے کی کارروائی ،آن لائن فراڈ میں ملوث 2ملزمان گرفتار

آئی جی پنجاب عثمان انور کے مطابق لرنر و ریگولر ڈرائیونگ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس اور رینیول آف لائسنس کا حصول انتہائی آسان بناتے ہوئے نئے آن لائن سسٹم ڈاٹ نیٹ متعارف کروا رہےہیں۔

نئے سسٹم کے ذریعے اب شہری گھر بیٹھے آن لائن لرنگ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے،اوور لوڈ کی وجہ سے لائسنس اجراء سسٹم میں تعطل و خرابی کرنے کے خدشات کو دور کر دیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں