گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان ، صارفین کو بچت کی طرف جانا ہو گا ، چیئرمین اوگرا


چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔

چیئرمین اوگرا مسرور خان نے گیس ٹیرف بڑھانے کے معاملے کی سماعت کی ، سوئی ناردرن نے گیس نرخوں میں دوبارہ 131 فیصد اضافہ مانگ لیا، چیئرمین اوگرا نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا مؤقف سن لیا ہے، اگلی سماعت پشاور میں ہو گی جس کے بعد سفارشات حکومت کو بھجوا دیں گے۔

اوگرا نے سی این جی، پاور سیکٹر اور صنعتی شعبے کیلئے گیس مہنگی کر دی

مسرور خان نے مزید کہا کہ گیس قیمتوں میں اضافے کا حتمی اعلان حکومت کرتی ہے، لیکن ہمارے نزدیک صارفین کا مفاد اولین ترجیح ہے۔ گیس دنیا بھر میں مہنگی ہے، یہاں بھی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، صارفین کو اب گیس کی بچت کی طرف جانا ہو گا، میں نے بھی اپنے گھر کا گیس بل بچت سے کنٹرول کیا ہے۔

سوئی ناردرن نے کنگوٹہ سیداں میں گیس کا ڈیڑھ کلومیٹر طویل غیر قانونی نیٹ ورک پکڑ لیا

چیئرمین اوگرا نے کہا کہ ہمارے پاس ذخائر کم پڑ گئے ہیں، باہر سے مہنگی گیس منگوانی پڑتی ہے، درآمد کردہ آر ایل این جی کئی گنا مہنگی ہے جس کا بوجھ صارف پر پڑتا ہے۔


متعلقہ خبریں