کراچی میں سرد ہواؤں کی انٹری، 15 دسمبر سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان

karachi

15 دسمبر کے بعد سے سرد ہوائیں روشنیوں کے شہر کا رخ کریں گے جس سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار اویس حیدر کے مطابق 15 دسمبر سے سرد ہوائیں پاکستان میں داخل ہونگی۔ شہر قائد میں بھی دسمبر کے آخر میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔

اویس حیدر کا کہنا ہے کہ شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کے باعث شہر کا فضائی معیار متاثر رہے گا۔ دن کے اوقات میں ہوا میں نمی 50 سے 60 فیصد تک رہے گی۔ 10 روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی دسمبر میں بہت زیادہ بارشیں نہ ہونے کی پیشگوئی

انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ 10 دنوں میں کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ دسمبر میں بارشوں کے ایک یا دو اسپیل آسکتے ہیں۔ بہت زیادہ بارشیں نہیں ہونگی، نہ ہی فوگ یا اسموگ میں کمی آئے گی۔


متعلقہ خبریں