امریکی ڈالر کی قیمت کہاں تک آجائے گی؟ ملک بوستان کی بڑی پیشگوئی

dollar

چیئرمین پاکستان فاریکس ایکس چینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے ڈالر کی مستقبل میں قیمت گرنے اور 250 سے 260 آنے پیش گوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بوستان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سےرقم جلد مل جائے گی جس کی وجہ سےڈالر کی قیمت مزید کمی سے 250 یا 260 تک آسکتی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 25 پیسے سستا

انہوں نے کہا ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ بینکوں اور مارکیٹ پلیئر ز کو اچھا نہیں لگا تاہم عرب امارات سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت کیے گئے اقدامات معیشت کیلئےمثبت ہیں۔

سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ، فی تولہ 2 لاکھ ، 15 ہزار ، 600 کا ہو گیا

خیال رہے کہ انٹربینک اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، ایک ہفتہ کے دوران قیمت میں 1 روپے 9 پیسے کی کمی ہوئی ہے ۔


متعلقہ خبریں