سبی میں چینی بحران نے شدت اختیار کر لی

sugar rate

سبی شہر میں چینی بحران نے شدت اختیار کر لی، چینی کی شدید قلت کے باعث فی کلو 200 روپے تک فروخت کی جانے لگی۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پرائس کنٹرول کمیٹی صرف اجلاسوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے، ضلعی انتظامیہ شہر میں چینی کی منصوعی قلت کا نوٹس لیں اور مارکیٹ میں چینی بلیک پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتوں میں 10سے15روپے کلو کمی کا امکان

سبی کے عوامی حلقوں نے سبی شہر میں مہنگائی اور چینی کی شدید قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سبی میں گزشتہ چند دنوں سے چینی کا شدید بحران ہے لیکن اب چینی کے بحران نے مزیدشدت اختیار کرلیہے، شہر میں چینی ناپید ہونے کی وجہ سے دکاندار فی کلو چینی 180 روپے سے لیکر 2 سو روپے تک فروخت کر رہے ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ سبی انتظامیہ شہر میں چینی کے مصنوعی بحران پر کنٹرول کرے اور مارکیٹ میں چینی بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیکر ان کے خلاف کاروائی کریں، ان کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی سبی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے وہ صرف اجلاسوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں