روسی صدر آئندہ انتخابات میں بھی حصہ لیں گے


ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آئندہ مدت کے لیے بھی صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا جو پہلے ہی آئینی اصلاحات کے باعث 2012 سے مسلسل دو بار (چھ چھ سال کی مدت کے لیے) 2024 میں مکمل ہو رہی ہے۔

آئندہ انتخابات میں کامیابی کی صورت میں یہ ان کا لگاتار تیسرا اور مجموعی طور چھٹا دورِ صدارت ہو گا۔

ولادیمیر پیوٹن سب سے پہلے 2000 سے 2008 تک روس کے صدر رہے لیکن آئین کی رو سے کوئی شخص مسلسل دوسری بار صدر نہیں بن سکتا البتہ اگر ایک مدت سے دوسری مدت گیپ آجائے تو بنایا جاسکتا ہے۔

اس شق کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن 2008 میں صدارتی مدت پوری ہونے کے بعد اگلے 4 سال کے لیے ملک کے وزیراعظم بن گئے اور ساتھ میں ایک ربر اسٹیمپ صدر بھی رکھ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں امریکی سفارتخانے پر حملہ

پیوٹن 2012 تک ملک کے وزیر اعظم رہے اور پھر مدت پوری ہونے پر دوبارہ صدر بن گئے اور جو پچھلی بار ربر اسٹیمپ صدر تھے وہ اب ڈمی وزیراعظم بن گئے، 2012 میں صدر بنتے ہی پیوٹن نے آئین تبدیل کرکے صدر کے عہدے کی مدت کو 12 سال کردیا جو چھ چھ سال کے دو حصوں پر مشتمل ہوگئی۔ یہ مدت صدارت بھی اب 2024 میں ختم ہو رہی ہے۔

اگر صدر پیوٹن دوبارہ صدر بن جاتے ہیں تو وہ کم سے کم 2030 اور زیادہ سے زیادہ 2036 تک صدر رہ سکتے ہیں، پیوٹن 1999 سے روس کے مسلسل وزیراعظم اور صدر رہے ہیں۔ جب وہ صدر بنتے ہیں وزیراعظم کا عہدہ بے اختیار ہوجاتا ہے اور جب وہ وزیراعظم بنتے ہیں تو صدر بننے والا محض ایک ربر اسٹیمپ ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں