عراق میں امریکی سفارتخانے پر حملہ


بغداد: عراق میں امریکی سفارتخانے پر مارٹر گولوں سے حملے کیے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق میں امریکی سفارتخانے پر 7 مارٹر گولے فائر کیے گئے جو سفارتخانے کے کمپاؤنڈ میں گرے۔

امریکی فوج کے مطابق مارٹر گولوں سے عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جھڑپ، سابق اسرائیلی آرمی چیف کا بیٹا مارا گیا

واضح رہے کہ ایک سال سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار عراق میں امریکی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں