کینگروز خطرناک لیکن آسٹریلیا کیخلاف شاہین اہم ہتھیار ہیں، شاہد آفریدی

کینگروز خطرناک لیکن آسٹریلیا کیخلاف شاہین اہم ہتھیار ہیں، شاہد آفریدی

بوم بوم کے نام سے پہچانے جانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اہم ہتھیار ہیں۔

شان مسعود کی کپتانی میں پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اپنی کنڈیشنز میں بہت خطرناک ٹیم ہے اور انکی موجودہ ٹیم کا بیٹنگ آرڈر بہت تگڑا ہے۔

بابر اعظم اور شاہین کیخلاف کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں، میک سوینی

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں شاہین آفریدی کو باؤلنگ کرنے میں مزہ آئے گا۔ وہ کسی بھی بلے باز کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ ‘میں خوش قسمت ہوں کہ آسٹریلیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف کرکٹ کھیلی۔ سابق کرکٹر شین وارن سے باؤلنگ ٹِپس لیتا تھا، وہ ایک شاندار کرکٹر اور فائٹر تھے۔’


متعلقہ خبریں