پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے عہدیداروں کا اعلان، علی امین گنڈا پور صدر مقرر

pti

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے جاری اعلامیہ کے مطابق علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر مقرر کر دیئے گئے، تیمورسلیم خان سینئر نائب صدر، محمد ظاہر شاہ وائس پریذیڈنٹ، انور تاج بھی وائس پریذنٹ مقرر، علی اصغر خان جنرل سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے۔

آئندہ بھی وہی فیصلہ ہوگا جو سابق چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے، بیرسٹر گوہر

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شکیل احمد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، محمد اقبال خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، فضل الہی، افتخار علی مشوانی، تیمور سلیم، محمد ادریس، محمد وارف، ساجد نواز، ارباب جہانداد ڈپٹی جنرل سیکرٹری، طارق سعید، یوسف خان اور عائشہ خان جوائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو پارٹی کے وائس چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا  ہے۔

بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی ، عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین جبکہ چودھری پرویز الہی تحریک انصاف کے مرکزی صدر ہوں گے۔

اس کے علاوہ فردوس شمیم نقوی،سینیٹر سیف اللہ ابڑو،قاسم سوری،مشتا ق غنی کو نائب صدور مقرر کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں