پنجاب کی سیاست میں بڑی ملاقات، نواز شریف کی چودھری شجاعت کے گھر آمد

پنجاب کی سیاست میں بڑی ملاقات، نواز شریف کی چودھری شجاعت کے گھر آمد

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی 2 دہائیوں بعد مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات،عام انتخابات میں باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور چودھری شجاعت کے درمیان لاہور میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور سیاسی اتحاد پر غور کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی  کے بعد اب نواز شریف لاڈلا بن چکا ہے، آصف زرداری

چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچنے والے لیگی وفد میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز اور سینئر رہنما رانا ثنا اللہ بھی شامل ہیں۔ سعد رفیق، ایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑ بھی وفد کا حصہ تھے۔

ملاقات میں چوہدری سالک حسین، شافع حسین، طارق چیمہ اور امتیاز رانجھا بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں چودھری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کیا تھا کہ عوام کو نواز شریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا۔

جماعت کی سوچ سے اتفاق نہیں کرتا، نواز شریف بتائیں ان کی کیا سوچ ہے؟ شاہد خاقان

انہوں نے مزید کہا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں، اس وقت ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے۔ نواز شریف کو معیشت کی بحالی، بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی۔


متعلقہ خبریں