ابوجا: نائیجیریا کی فوج نے غلطی سے اپنے ہی شہریوں پر ڈرون گرا دیا جس کے نتیجے میں 85 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کی فوج نے باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران غلطی سے اپنے ہی شہریوں پر ڈرون گرا دیا۔
جس جگہ ڈرون گرایا گیا وہاں مذہبی تقریب جاری تھی اور تقریب میں خواتین اور بچوں سمیت 300 سے زائد افراد شریک تھے۔
اطلاع کے مطابق کدونا ریاست کے ایگابی کونسل کے علاقے میں فوج کو باغیوں کی میٹنگ کی معلومات موصول ہوئی تھیں اور اسی کی بنیاد پر ڈرون گرایا گیا
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ آنے والوں کیلئے شرائط مزید سخت
فوجی ترجمان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی انکوائری کی جائے گی اور ذمہ دار کو سزا دیں گے۔
واضح رہے کہ نائیجیریا میں اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات پیش آ چکے ہیں جس میں فوج کی جانب سے اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنا دیا گیا۔