پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے آخری سیریز میں وارنر کے لیے مختلف چیلنجز لائیں، خرم شہزاد اور میر حمزہ دونوں ڈومیسٹک کے پرفارمر ہیں۔
پرائم منسٹر الیون کیخلاف میچ سے قبل کینبرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ‘بینوڈ قادر سیریز’ کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے پہلے روز صحیح ٹریننگ نہیں ہوئی، اگلے روز ہمیں بہترین ٹریننگ کا موقع ملا۔
آسٹریلیا میں پاکستان کی بدترین کارکردگی، شاہینوں کیلئے نیا امتحان
شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس باولنگ میں بہت آپشنز موجود ہیں، باولرز 20 وکٹیں لیں گے تو ہمارے لیے پلانز پر عمل کرنا آسان ہوگا۔ سڈنی میں گیند ریورس ہوتا ہے، وسیم جونیئر کو اس لیے ساتھ لائے ہیں۔
ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ہمیں رن بنانے کی رفتار تیز کرنی ہوگی، عبداللہ شفیق اور امام الحق اوپننگ کریں گے۔ سرفراز احمد کو محمد رضوان پر ترجیح دیں گے جبکہ سابق کپتان بابر اعظم نمبر چار پر کھیلیں گے۔
قومی ٹیم کا آسٹریلیا کو ہرانا اپ سیٹ نہیں ہوگا، سابق کپتان سرفراز احمد
انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر دنیائے کرکٹ کے بہترین ایمبیسڈر ہیں۔ یہ سیریز ڈیوڈ وارنر کے لیے ایک جذباتی سیریز ہوگی۔