سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
اڈیالا جیل میں سائفر کیس کی سماعت سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ سماعت کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ، جوڈیشل مسجٹریٹ کے حکم پر آج میڈیا نمائندوں کو بھی کوریج کیلئے جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔
سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل میں ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سماعت کے دوران کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کو بطور گواہ بلوانا چاہوں گا،اس کے علاوہ امریکی سفارتخانے سے بھی نمائندہ بلوانا چاہوں گا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے عدالتی سماعت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سماعت کیلئے جاری نوٹیفکیشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔
سائفر کیس: عدالت کا دوبارہ جیل ٹرائل کا فیصلہ، میڈیا اور عوام کو سماعت سننے کی اجازت
بعد ازاں عدالت نے قرار دیا کہ سائفر کیس میں سابق وزیر اعظم اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کیس کی نقول بھی فراہم کر دیں۔