ورلڈکپ فائنل کیوں ہارے؟ بھارتی کپتان، ہیڈکوچ نے وجہ بتادی

rohit sharma

ورلڈکپ فائنل کیوں ہارے؟ بھارتی کپتان، ہیڈکوچ نے وجہ بتادی


بھارتی ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ اور کپتان روہت شرما ورلڈ کپ فائنل میں شکست کھانے کے بعد کھل کر بول پڑے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران نے دہلی میں ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ اور کپتان روہت شرما کیساتھ ویڈیو کال میٹنگ کی جس میں آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں شکست کی وجہ پوچھی گئی۔

لاہور میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی، جرمانہ عائد

اس میٹنگ میں بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ، نائب صدر راجیو شکلا اور خزانچی آشیش شیلر موجود تھے۔

کوچ راہول ڈریوڈ نے ورلڈکپ فائنل میں شکست کا ملبہ احمد آباد اسٹیڈیم کی پچ پر ڈال دیا۔

پاکستان ، بھارت کو ہرا کر یونیسکو کا وائس چیئرمین منتخب

کپتان روہت شرما نے پچ کو اسپنرز کیلئے سازگار نہ ہونے کا شکوہ کیا۔بھارتی کپتان نے کہا کہ مبینہ طور پر پچ اتنی نہیں بدلی جتنا ٹیم مینجمنٹ نے سوچا تھا۔


متعلقہ خبریں