توڑ پھوڑ کیس ، اسد قیصر کو جیل بھیج دیا گیا

ای سی ایل

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو توڑ پھوڑ کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

مردان کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اسد قیصر کے خلاف 9 مئی کو میڈیکل اسٹور پر توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی ، پی ٹی آئی رہنما کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

اسد قیصر کو جیل سے رہائی ملنے کے بعد ایک اور مقدمے میں پولیس نے گرفتار کر لیا

سماعت کےد وران تفتیشی ٹیم نے اسد قیصر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسترد کرتے ہوئے سابق اسپیکر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ اسد قیصر کو ہفتے کے روز مردان جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں