پاک نیوزی لینڈ ویمنز ٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے ہو گا


ڈونیڈن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی 20 بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز آج سے برطانیہ میں شروع ہو رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ آج ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ منگل کو اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ سرجان ڈیوس اوول کوئنز ٹاؤن میں 9 دسمبر کو ہو گا۔

تینوں میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز کیساتھ سڈنی ایئرپورٹ پر ناروا سلوک، ویڈیو وائرل ہوگئی

بعد ازاں پاکستان ویمنز ٹیم نیوزی لینڈ ویمنز کے خلاف 12 سے 18 دسمبر کے دوران 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچز بھی کھیلے گی جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے تمام 8 میچوں میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے۔


متعلقہ خبریں