پاکستانی کرکٹرز کیساتھ سڈنی ایئرپورٹ پر ناروا سلوک، ویڈیو وائرل ہوگئی

pak crickter

پاکستانی کرکٹرز کیساتھ سڈنی ایئرپورٹ پر ناروا سلوک، ویڈیو وائرل ہوگئی


پاکستانی کرکٹرز نے سڈنی ایئرپورٹ پہنچنے پر اپنا بھاری بھرکم سامان خود ٹرک میں لوڈ کروایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر 219 ویب سائٹس بلاک کردیں

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کپتان شان مسعود کی قیادت میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے گزشتہ روز سڈنی پہنچی۔

ایئرپورٹ سے نکلنے کے بعد قومی کرکٹرز نے اپنا سامان خود ٹرک میں لوڈ کروایا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں محمد رضوان اور وسیم جونیئر سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اپنا بھاری بھرکم سامان ٹرک میں لوڈ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ورلڈ کپ ٹرافی پر پاؤں رکھنے والے مچل مارش نے محمد شامی کی تنقید کا جواب دیدیا

ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے آسٹریلین کرکٹ بورڈ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا۔


متعلقہ خبریں