نگران وزیر اعظم نے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں متنازعہ تقرری کا نوٹس لے لیا

ANWAR UL HAQ

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم  انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی میں متنازعہ تقرری کا نوٹس لے لیا۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ روز سلمان بٹ کی پی سی بی سلیکشن کمیٹی میں تعیناتی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کی سلیکشن کمیٹی کو بھی غیر متنازعہ ہونا چاہیے۔

انوار الحق کاکڑ نے سلیکشن کمیٹی میں غیر متنازعہ اور اچھی شہرت والے سلیکٹرز شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر متنازعہ اور میرٹ پر تقرر شدہ سلیکٹرز ہی بہترین ٹیم کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کو پھر کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام تقرریاں میرٹ پر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات

واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ ہیں اور نگران وزیر اعظم کی ہدایت پر فوری طور پر اس متنازعہ تعیناتی کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں