190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب ریفرنس دائر

نیب

شکایات پر فوری کارروائی کیلئے نئے قواعد و ضوابط جاری


احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔

ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی، فرح گوگی،ذلفی بخاری، شہزاد اکبر اور دیگر شامل ہیں، نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں 8 ملزمان کے نام شامل ہیں۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا، احتساب عدالت رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔


متعلقہ خبریں