پی ٹی آئی کے آئین میں تھا دو سے زیادہ مرتبہ چیئرمین نہیں بن سکتا ، فیصل کریم کنڈی

faisal kareem

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے آئین میں تھا دو سے زیادہ مرتبہ چیئرمین نہیں بن سکتا۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاور پالیٹکس ود عادل عباسی” میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ابھی بھی پارٹی چیئرمین ایکسٹینشن لے کر بیٹھے ہیں، عمران خان خود کہتے تھے کہ حکومت یہ چلاتے ہیں۔

برطانوی پولیس نے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکے جانے کی تصدیق کردی

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے تلوار کا نشان لے کر تیر کا نشان دیا گیا ، پاکستان میں شخصیات کے ووٹ ہیں ، پیپلز پارٹی ختم کر دی گئی ، ہم نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز بنا لی۔

پی ٹی آئی میں لوگ ڈیپوٹیشن کیلئے آئے تھے وہ کسی اور ڈیپارٹمنٹ میں چلے گئے ، پاکستان میں شخصیات کا ووٹ ہے چاہے وہ بھٹو خاندان کا ہو یا شریف فیملی کا ہو ، پی ٹی آئی والے بھی الیکٹیبلز کے پاس گئے تھے۔

پی آئی اے کارپوریشن کی نجکاری کے لیے مالیاتی خدمات کا معاہدے پر دستخط ہو گئے
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جب بینظیر بھٹو شہید ہوئیں تو پاکستان میں آگ لگی ہوئی تھی ، بینظیر بھٹو شہید ہوئیں تو ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور آگے بڑھے۔

پی ٹی آئی والے 10سال کے پراجیکٹ پر آئے تھے جو ناکام ہو چکا ، پی ٹی آئی والے آصف زرداری کی منتیں کر رہے تھے ، پی ٹی آئی والے آصف زرداری کی منتیں کر رہے تھے عدم اعتماد واپس لے لیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے پیغام بھیجا کہ عدم اعتماد واپس لے لیں ، آصف زرداری نے کہا کہ میں کمٹمنٹ کر چکا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے

انکا کہنا تھا کہ یہی چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا کہ ان کیلئے گھر سے کھانا کیوں جاتا ہے ، اب چیئرمین پی ٹی آئی کبھی سائیکل اور کبھی کچھ مانگ رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی ابھی سہارا ڈھونڈ رہے ہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی سے اس وقت بات ہوگی جب وہ کیسز سے بری ہوں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں مائنس عمران خان کےایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے کوتیار ہیں ۔


متعلقہ خبریں