برطانوی پولیس نے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکے جانے کی تصدیق کردی

Shahzad Akbar

ہارٹفورڈ شائر پولیس نے شہزاد اکبر پر اتوار کو تیزاب پھینکے جانے کے واقعہ کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہارٹفورڈ شائر پولیس کے مطابق اتوار کو ایک نامعلوم شخص موٹرسائیکل پر آیا اور شہزاد اکبر پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔

ہارٹفورڈ شائر پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب سے متاثر شہزاد اکبر کو اسپتال میں طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا ہے، تحقیقات جاری ہیں، کسی شخص کو معلومات ہوں تو رابطہ کرے۔

شہزاد اکبر کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ

خیال رہے کہ واقعہ پر شہزاد اکبر کے گھر والوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا  گیا  تھا، سابق وزیراعظم کے سابق مشیر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کل شام برطانیہ میں مجھ پر میرے گھر جہاں میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہوں حملہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے میر ے اوپر تیزابی محلول پھینکا اور فرار ہو گیا پولیس اور ایمرجنسی سروسز بروقت موقع پر پہنچی کیونکہ پہلے سے پولیس تھریٹ سے آگاہ تھی۔


متعلقہ خبریں