پی آئی اے کارپوریشن کی نجکاری کے لیے مالیاتی خدمات کے معاہدے پر دستخط ہو گئے

پی آئی اے pia

اسلام آباد(شہزاد پراچہ)نجکاری کمیشن اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے لیے تعینات مالیاتی مشیر کے درمیان وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی موجودگی میں مالیاتی خدمات کے معاہدے (فنانشل سروسز ایگریمنٹ، FASA) پر دستخط ہوئے۔

ارنسٹ اینڈ ینگ کی سربراہی میں قائم کنسورشیم کو 10 نومبر 2023 کو نجکاری کمیشن بورڈ کی میٹنگ میں منظوری کے بعد مالیاتی مشیر کے طور پر معاہدہ کے مذاکرات کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

فنانشل ایڈوائزر پی آئی اے سی ایل کی مجوزہ نجکاری کے لیے قانونی، تکنیکی اور مالیاتی درستگی، ادارے کی تنظیم نو اور منصفانہ قیمت کے تعین کا ذمہ دار ہوگا۔

وفاقی وزیر نے اس امید اور خواہش کا اظہار کیا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود یہ نجکاری کامیابی سے انجام پائے گی۔

انہوں نے فنانشل ایڈوائزر کو اس عمل میں شامل تمام اداروں کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ ان کے کام میں آسانی پیدا ہو اور وہ اپنے کام کو بہترین ممکنہ مفاد میں بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دے سکیں۔


متعلقہ خبریں