جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد میں بطور سپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جج ہمایوں دلاور کو 3سال کیلئے بطور سپیشل جج سینٹرل تعینات کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماشیر افضل مروت کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج
جج ہمایوں دلاور جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں فرائض سر انجام دیں گے۔
جج ہمایوں دلاور ایف آئی اے، سائبرکرائم سے متعلق کیسز کو دیکھیں گے۔
پی ٹی آئی کا مقررہ مدت میں انٹراپارٹی انتخابات کرانے کا اعلان
اس سے قبل جج ہمایوں دلاور اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسپیشل ڈیوٹی پر مامور تھے۔
یاد رہے کہ جسٹس ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائی تھی۔