اسلام آباد کے شہریوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد کے شہریوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پراپرٹی ٹیکس، پانی اور صفائی چارجز 3گنا بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا،میٹروپولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کا شہریوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اسلام آباد کے رہائشیوں کے پراپرٹی ٹیکس، پانی اور صفائی چارجز 3گنا بڑھائے جائیں گے،میٹروپولیٹین کارپوریشن نے ٹیکسز میں اضافے پر 27اور 28نومبر کو عوامی سماعت مقرر کردی۔

آئی ایم ایف کا مختلف شعبوں سے مکمل ٹیکس وصولی کا مطالبہ

ایم سی آئی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو ٹیکسز پر اعتراض ہو تو اپنے اعتراضات دائر کرسکتے ہیں، شہریوں نے پراپرٹی ٹیکس، پانی اور صفائی چارجز پر اعتراض نہ کیا تو اضافے کی منظوری ہوگی۔

حکام نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں 200فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا، پانی کے بلوں اور صفائی چارجز میں بھی 200فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کیلئے ورکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں