اثاثہ جات ریفرنس، نیب نے وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو کلین چٹ دے دی

ahad cheema

اثاثہ جات ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر احد چیمہ کو کلین چٹ دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اُحد چیمہ کی بریت کی درخواست پر نیب کی جمع کرائی گئی رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا نیب ریفرنس نہیں بنتا۔

نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

نیب رپورٹ کے مطابق احد چیمہ کے تمام اثاثے انکی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں۔ احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں نے اپنی ذاتی انکم سے پراپرٹیز بنائیں۔ احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں کی پراپرٹیز کو ان سے لنک نہیں کیا جا سکتا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تین رشتہ داروں کے اکاؤنٹس احد چیمہ کے بے نامی اکاؤنٹس نہیں۔ تحقیقات کے مطابق احد چیمہ کی آمدن 213 ملین اور اخراجات 131 ملین ہیں۔ احد چیمہ کے بنائے گئے اثاثے ان کی آمدن کے مطابق ہی ہیں۔

نگران وزیراعظم کی منظوری کے بعد شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر تعینات

نیب کا اثاثہ جات ریفرنس کے حوالے سے کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران احد چیمہ نے انکم اور منافع سے متعلق ریکارڈ فراہم کیا۔ احد چیمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی جو درست ثابت ہوا۔

نیب کی جانب سے احتساب عدالت سے احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں