حج 2024: سرکاری اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع

مطاف

حج 2024 کی درخواستوں کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگا جس کا سلسلہ 12 دسمبر تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے 15 بینکوں میں شروع ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق آئندہ سال تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت حج ادا کرسکیں گے۔

2024ء میں ایک لاکھ ، 79 ہزار ، 210 پاکستانی حج کر سکیں گے ، سعودی کابینہ نے معاہدے کی منظوری دیدی

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقررہ تعداد سے زائد حج درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔ دسمبر 2024 تک کارآمد شناختی کارڈ پر درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی۔

خیال رہے کہ آئندہ سال پہلی مرتبہ خواتین محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔

خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت

یہ بھی ذہن میں رہے کہ نگران حکومت نے حج پالیسی 2024 کا اعلان کرتے ہوئے اخراجات میں ایک لاکھ رو پے کی کمی کی تھی۔ حج پیکج 11 لاکھ 75 ہزار روپے سے 10 لاکھ 75 ہزار روپے تک لے آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں