پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے آل راؤنڈر عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘مجھے یقین ہے کہ آپ کے پاس ابھی بھی کئی سال باقی ہیں’۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے عماد وسیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے عماد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘آپکی ریٹائرمنٹ کا سُن کر حیرانی ہوئی۔’
عماد وسیم پاکستان کے سب سے اچھے اسپنر ہیں، ریٹائرمنٹ واپس لیں، راشد لطیف
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ پاکستان کیلئے بین الاقوامی کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے آپ کے پاس ابھی کئی سال باقی ہیں۔ زندگی کے ہر پہلو میں آپکے کیلئے نیک خواہشات ہیں، آپ کامیاب رہیں۔’
Surprised to hear about your retirement, @simadwasim, my brother. I firmly believe you still have many years left to excel in international cricket for Pakistan. Wishing you the best in every facet of life. Keep shining bright! 🙌❤️🤲 pic.twitter.com/nQ5Hrh1CUN
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) November 26, 2023
خیال رہے کہ عماد وسیم نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ انکی توجہ اب انٹرنیشنل کرکٹ کے بجائے لیگ کرکٹ کی طرف مرکوز ہوگی۔