پشاور سے رشکئی موٹروے دھند کی وجہ سے بند

موٹروے ٹریفک کیلئے بند

پشاور: خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور سے رشکئی موٹروے کو دھند کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون موٹروے پر شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی جس کے باعث موٹروے کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی مستقبل کس پارٹی کے ساتھ ہو گا نہیں سوچا، نگران وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ دھند کے باعث ٹریفک موٹروے پر ٹریفک حادثات بڑھ جاتے ہیں تاہم دھند میں کمی آتے ہی موٹروے پر ٹریفک کو بحال کر دیا جائے گا۔

موٹروے پولیس نے رات گئے دھند کی وجہ سے ٹریفک کو رشکئی سے جی ٹی روڈ پر موڑ دیا


متعلقہ خبریں