نیو ہیمپشائر انشورنس کمپنی پاکستان برانچ کی رجسٹریشن منسوخ

secp

یہ کمپنی رجسٹرڈ نہیں عوام سرمایہ کاری نہ کریں ایس ای سی پی نے خبردار کردیا


ایس ای سی پی نے نیو ہیمپشائر انشورنس کمپنی پاکستان برانچ کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔

آئی فون صارفین تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد بیٹری سے پریشان

موقر قومی اخبار کی خبر کے مطابق ایس ایس سی پی نے انشورنس آرڈنینس 2000 کے سیکشن 9 کے ذیلی سیکشن (2) کے تحت میسرز نیو ہیم پشائر انشورنس کمپنی کی پاکستان برانچ کی بطور بیمہ کنندہ رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔

یہ رجسٹریشن سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کمپنی کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری کی روشنی میں منسوخ کی گئی ہے۔

’’پے پال اور سٹرائپ پاکستان میں انقلاب برپاکرنے آرہے‘‘

عدالت عالیہ نے پاکستان میں میسر ز نیو ہیم پشائر انشورنس کمپنی کا پورا انڈر ٹیکنگ ٹی پی ایل کو منتقل کر دیا گیا تھا۔

کمپنی اب پاکستان میں انشورنس کے کاروبار کو آگے بڑھانے کی مجاز نہیں ہے، اور اس کے ذریعے کی جانے والی کوئی بھی کاروباری سرگرمی یا اس کے ذریعے ہونے والی کوئی ذمہ داری ٹی پی ایل انشورنس لمیٹڈ کے ذریعے ادا کی جائے گی ۔

پالیسی ہولڈرز کسی بھی کے دعوے یا واجبات کے لیے ٹی پی ایل انشورنس کے ساتھ رابطہ کریں۔

آسٹریلیا سے میچ،رنکو سنگھ کا چھکا شمار نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی

ایس ای سی پی نے انشورنس آرڈینینس 2000 کے سیکشن 10 کی ذیلی دفعہ (1 ) کے مطابق نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں