آئی فون صارفین تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد بیٹری سے پریشان

iphone

اوورسیز پاکستانی ٹیکس ادا کیے بغیرکتنے دن تک موبائل استعمال کرسکتے ہیں؟خوشخبر ی سنا دی گئی


ایپل نے آئی فون صارفین کو درپیش مسائل کے حل سمیت متعدد سکیورٹی اپ ڈیٹس کا حامل آئی او ایس کا تازہ ترین ورژن 17.1.1 متعارف کرادیا ہے۔

16 نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپ ڈیٹ کے بعد متعدد صارفین نے آئی او ایس کے نئے ورژن کے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ ان کی ڈیوائس کی بیٹری کو ضائع کر رہی ہے۔

ایپل کی جانب سے 17.1.1 کو رواں ہفتے آئی فون 15 کے مخصوص گاڑیوں میں وائر لیس چارجنگ کے استعمال کے دوران ہونے والے مسئلے کے حل کے لیے جاری کیا گیا۔

موٹر وے پر بدھ سے اوور لوڈنگ گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد

ایپل کا کہنا تھا کہ مخصوص گاڑیوں میں آئی فون 15 ماڈلز وائرلیس چارجنگ کے بعد ایپل پے اور دیگر این ایف سی فیچرز استعمال کے لیے عدم دستیاب ہوسکتے ہیں۔

جاری ہونے والی اس نئی اپ ڈیٹ میں ویدر لاک اسکرین وجٹ کے ساتھ ہونے والے مسئلے کو بھی حل کیا گیا ہے۔

اپ ڈیٹ نے جہاں آئی فون صارفین کے متعدد مسائل حل کیے وہیں صارفین نے اپ ڈیٹ کے بعد بیٹری ضائع ہونے کی شکایات کے انبار لگا دئیے ہیں۔


متعلقہ خبریں