رونالڈو کی ڈائٹ ناسا کے سائنسدان سیٹ کرتے ہیں، رمیز راجا کا بیان وائرل


پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور سابق کرکٹر رمیز راجا اپنے ایک اور بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر رونالڈو کا ڈائٹ پلان کوئی اور نہیں بلکہ نا سا کے سائنسدان تیار کرتے ہیں۔

رمیز راجا کا رونالڈو کی ڈائٹ سے متعلق یہ منفرد تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر صارفین کی جانب سے سابق چیئرمین پی سی بی پر تنقید اور ان کا مذاق بھی بنایا جارہا ہے۔

ویوین رچرڈز پر نسل پرستانہ تبصرے، بیٹی مسابا گپتا کی رمیز راجا پر سخت تنقید

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز ٹیم کے لیجنڈ کرکٹرویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا گپتا نے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو اپنے والد کی تضحیک پر ہنستے دیکھ کر سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل پر ایک شو کی میزبان نے لیجنڈ کرکٹرویوین رچرڈز کی رنگت کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں مسٹر کالیا کہہ کر پکارا تھا، اس پروگرام میں رمیز راجا بطور مہمان شریک تھے۔


متعلقہ خبریں