چین کا فرانس، جرمنی اور دیگر ممالک کے لئے ویزا فری پالیسی کا اعلان


چین نے آزمائشی طور پر یک طرفہ ویزا فری ممالک کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چینی نشریاتی ادارے کے مطابق ان ممالک میں فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، سپین اور ملائیشیا شامل ہیں۔

کووڈ-19 کے بعد چین میں ایک اور پُراسرار قسم کی بیماری پھیلنے لگی

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ کا کہنا ہے کہ نئی ویزا پالیسی کے تحت یکم دسمبر 2023 سے 30 نومبر 2024 تک مذکورہ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد بغیر ویزے کے15دنوں کے لیے کاروبار، سیاحت، خاندان اور دوستوں سے ملنے اور ٹرانزٹ کے لیے چین میں داخل ہو سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں