آسٹریلوی ٹیم چھٹی مرتبہ ورلڈکپ ٹائٹل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

آسٹریلوی ٹیم چھٹی مرتبہ ورلڈکپ ٹائٹل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد آسٹریلین ٹیم بھارت سے وطن واپس پہنچ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی جانب سے کینگروز کی وطن واپس پہنچنے کی تصاویر شیئر کی گئیں۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بھارت سے فلائٹ بھرنے کے بعد ملبرن ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

سوشل میڈیا پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں ایئرپورٹ سے باہر نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس دوران پیٹ کمنز کے استقبال کیلئے چند میڈیا سے متعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ کسی کو دیکھا نہیں جاسکتا۔

آسٹریلوی کپتان کے ہمراہ فاسٹ باولر جوش ہیزلووڈ، بلے باز مچ مارش اور دیگر کوچنگ اسٹاف بھی موجود ہے۔

خیال رہے کہ 23 نومبر سے بھارت میں آسٹریلیا کی 5 روزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول ہے۔ 3 دسمبر کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آخری میچ کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں