فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ، تاجکستان نے پاکستان کو شکست دے دی


اسلام آباد: فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ میں تاجکستان نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا دیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 کے گروپ جی کا میچ اسلام آباد میں کھیلا گیا۔ جس میں تاجکستان نے میزبان ٹیم پاکستان کو شکست دے دی۔ میچ شروع ہوتے ہی مہمان ٹیم نے 2 گول کر دیئے۔

پاکستان کی جانب سے رئیس نبی نے ایک گول کیا تاہم اس کے بعد تاجکستان کی ٹیم نے پاکستان کو کوئی گول نہ کرنے دیا۔

فٹبال میچ کے پہلے ہاف کے اختتام پر تاجکستان نے ایک کے مقابلے میں 4 گول کی برتری حاصل کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو پہلا ورلڈ کپ جتوانے والے کرکٹر کپل دیو کا بھارتی بورڈ سے شکوہ

دوسرے ہاف میں بھی تاجکستان کی ٹیم مزید 2 گول کرنے میں کامیاب رہی لیکن پاکستان ٹیم دوسرے ہاف میں کوئی گول نہ کر سکی اور تاجکستان نے میچ ایک کے مقابلے میں 6 گول سے جیت لیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کو گروپ جی کے پہلے میچ میں سعودی عرب سے 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں