کیویز ورلڈکپ سیمی فائنل ہارتے رہے، کپتان ولیمسن بریانی کھاتے رہے

ولیمسن کے ساتھ نیوزی لینڈ کے کوچ اور دیگر اسٹاف بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا ون ڈے ورلڈکپ ٹرافی اٹھانے کا خواب ادھورا رہ گیا، بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں کیویز کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا پہلا سیمی فائنل گزشتہ روز بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ ممبئی میں کھیلے گئے فیصلہ کُن میچ میں میزبان ٹیم نے کیویز کو 70 رنز سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ میں ناکامی اور کپتان تبدیل کرنے کی کہانی پرانی

اس دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیویز کپتان کین ولیمسن کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں انہیں بریانی کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ولیمسن کے ساتھ نیوزی لینڈ کے کوچ اور دیگر اسٹاف بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ تصویر حیران کُن اس لیے ہے کہ اِس وقت نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سے میچ تقریباً نکل چکا تھا۔ اسکور کارڈ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیوزی لینڈ کی 6 وکٹیں گر چکی ہیں اور 37 گیندوں پر 100 رنز درکار ہیں۔


متعلقہ خبریں