ورلڈ کپ 2023، دوسرا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا


نئی دہلی: بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 کا دوسرا سیمی فائنل آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت کے شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا۔ میچ کے دوران بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسرے سیمی فائنل میں بارش ہونے کی صورت میں انتظامیہ نے سیمی فائنل کے لیے ایک اضافی دن بھی رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک روزہ عالمی کپ کا ایونٹ طویل ، پچ کی تبدیلی معمول کی بات ہے، آئی سی سی

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم 50 اوورز کا میچ کھیلنے کی امید کریں گے۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ اس سے قبل ورلڈ کپ ایونٹ میں 7 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکے ہیں، جن میں سے دونوں ٹیموں نے 3، 3 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ کا نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں