ایک روزہ عالمی کپ کا ایونٹ طویل ، پچ کی تبدیلی معمول کی بات ہے، آئی سی سی

semi final

ورلڈ کپ 2023 سیمی فائنل میں پچ تبدیلی کا معاملہ آئی سی سی کی وضاحت آگئی


آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2023ء میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میچ میں پچ کی تبدیلی پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں آئی سی سی نے کہا کہ ایک روزہ عالمی کپ کا ایونٹ طویل ہے اور پچ کی تبدیلی معمول کی بات ہے۔

بجلی فراہم کرنے والی کمپنی اور واپڈا افسران کی مفت بجلی ختم

آئی سی سی نے کہا کہ میگا ایونٹ میں پچ کی تبدیلی پہلے بھی کئی بار ہوچکی ہے، یہ اقدام دراصل معمول کی بات ہے۔

آئی سی سی بیان میں مزید کہا گیا کہ سیمی فائنل سے قبل پچ کی تبدیلی گراؤنڈ کیوریٹر اور میزبان ملک کی سفارش پر کی گئی تھی۔

آئی سی سی نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے بڑے مقابلے کی پچ کی تبدیلی ہمارے پچ کنسلٹنٹ کے علم میں تھی۔

موٹر سائیکل کی قیمتوں میں کمی کے امکانات

قبل ازیں برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر سیمی فائنل کی پچ بدل ڈالی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ پر سیمی فائنل میں اپنے اسپنرز کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کا الزام لگایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل اسٹیڈیم کی پچ نمبر 7 پر ہونا تھا جس پر ابھی تک ورلڈکپ کا کوئی میچ نہیں کھیلا گیا۔ بھارتی بورڈ نے پچ نمبر6 پر میچ کرانے کا فیصلہ کیا جس پر پہلے ہی 2 میچ کھیلے جاچکے ہیں۔

مری روڈ پلازہ سے ملنے والے 40 کروڑ روپے کا ڈراپ سین

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پچ نمبر 6 پر بھارت کا سری لنکا اور انگلینڈ کا جنوبی افریقا سے میچ ہوا تھا۔ پچ نمبر 6 پر بھارت نے سری لنکن ٹیم کو 55 رنز پر آؤٹ کر کے یک طرفہ میچ اپنے نام کیا تھا۔

برطانوی ادارے کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فائنل میں پہنچنے کی صورت میں بھارتی بورڈ کی جانب سے نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد کی پچ بھی مرضی سے تبدیل کی جاسکتی ہے۔

قدرت نیازی نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا

صرف یہی نہیں ڈیلی میل کی جانب سے 14 اکتوبر کو ہونے والے احمد آباد میں پاک بھارت میچ سے متعلق بھی انکشاف کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شیڈول کے مطابق یہ میچ پچ نمبر 7 پر کھیلا جانا تھا لیکن پچ نمبر 5 پر کھیلا گیا۔


متعلقہ خبریں