فلسطینی صدر نے خاموش رہنے والوں کو قتل عام میں برابر کا ذمہ دار قرار دے دیا


غزہ: فلسطین کے صدر محمود عباس نے غزہ میں جاری خونریزی پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ممالک کو بھی فلسطینیوں کے قتل عام میں برابر کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رسا ادارے کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے لوگ وحشیانہ جنگ کا سامنا کر رہے ہیں اور غزہ کے لوگوں کی کھلے عام نسل کشی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی فوج مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی نہتے فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک صدر کا اسرائیل کو دہشتگرد ملک قرار دینے کا مطالبہ

محمود عباس نے کہا کہ فلسطین ہمارا واحد وطن ہے اور ہم اس کا متبادل قبول نہیں کریں گے۔ یہ فلسطینیوں کے وجود، قومی شناخت اور مذہب کے خلاف جنگ ہے۔


متعلقہ خبریں