مری روڈ پلازہ سے ملنے والے 40 کروڑ روپے کا ڈراپ سین

rupees

مری روڈ پلازہ سے ملنے والے 40 کروڑ روپے کا ڈراپ سین


راولپنڈی مری روڈ کے پلازہ سے ایف آئی اے کے چھاپہ میں ملنے والی 40 کروڑ روپے کی رقم کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے اپنے چھا پہ کو غلط قرار دیکر رقم مالک کی ہونے کی ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کر دی۔

وفاقی کابینہ ،بجلی فراہم کرنے والی کمپنی اور واپڈا کے افسران کی مفت بجلی ختم کرنے کی منظوری

ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے تمام رقم قانونی لیگل قرار دیتے ہوئے فوری اصل رقم مالک کو واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے ایف آئی اے کی طرف سے منی ٹریل فراہم کرنے کے اور تصدیق کے باوجود مالکان کو رقم ریلیز نہیں کی جارہی تھی جس پر مالکان نے لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کی تھی۔


متعلقہ خبریں