بھارتی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈ بنادیا

indian cricket team

بھارتی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈ بنادیا


بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں بھارتی ٹیم نے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے کا نیا ریکارڈ بنادیا ہے۔

پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار

قبل ازیں آئی سی سی ورلڈکپ 2023کے 45 ویں اورآخری گروپ میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو160رنز سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے تعاقب میں نیدر لینڈ کی پوری ٹیم47.5اوورز میں 250رن بنا کر آوٹ ہوگئی ۔

نیدرلینڈز کی جانب سے تیجا ندامانورو54رن بنا کر نمایاں رہے جبکہ سائبرینڈ 45 اورکولن ایکرمین 35اورمیکس او ڈاؤڈ 30رن بنا  سکے۔

چین نے خنجراب پاس بند کر دیا

اس کے علاوہ اسکاٹ ایڈورڈز 17، لوگن وین بیک اورروئیلوف نے16،16رن بنائےہیں باس ڈی لیڈز 12 اورآرین دت 5رن بنا کر پویلین  لوٹ  گئے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ،محمد سراج،کلدیپ یادیو اوررویندرا جدیجا نے2،2وکٹیں حاصل کیں  جبکہ ویرات کوہلی اورروہت شرما نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل  بھارت نےمقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 410 رنز بنائے تھے، شریاس آئیر128 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔

آئس لینڈ ، 800 زلزلے کے جھٹکے ، ہنگامی حالت نافذ

اس کے علاوہ کے ایل راہول نے 102 رنزکی اننگز کھیلی، کپتان روہت شرما نے 61 رنز اسکور کیے جبکہ ویرات کوہلی اور شبمن گِل نے 51 ،51 رنز بنائے۔

نیدرلینڈ کی جانب سے باس ڈی لیڈز نے 2 وکٹیں لیں جبکہ پال وین میکرن اورروئیلوف مروے ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔


متعلقہ خبریں